سرگودہا (اے پی پی) پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اقبال خان انتقال کر گئے جنہیں مقامی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔ مرحوم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ سابق قومی ہاکی کھلاڑی اقبال خان جو بنک ملازم تھے ڈیوٹی سے واپس گھر آئے تو اچانک ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی (آج) منگل کو صبح آٹھ بجے ان کی رہائشگاہ سلیمان پورہ سرگودھا میں اد ا کی جائے گی۔