دبئی (نیوز ایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین بڑی تعداد میں آئیں اور پاکستانی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں ¾ جنوبی افریقہ مضبوط ٹیم ہے ¾ ہمیت نہیں ہارینگے ¾ سیریز کلین سویپ کر نے کےلئے بھرپور کوشش کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ ابوظہبی میں پاکستانی ٹیم کو شائقین کی بھرپور حمایت حاصل رہی جس کے سبب کھلاڑیوں کو بھی اچھی کارکردگی دکھانے کےلئے زبردست حوصلہ ملا اور اب دبئی کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کےلئے اچھا موقع ہے کہ وہ اس کارکردگی کو دہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی ٹیسٹ کے چاروں دن شائقین کا زبردست جوش وخروش دیکھ کر انہیں اس لئے بھی خوشگوار حیرت ہوئی کیونکہ عام طور پر تماشائی ون ڈے میں اسطرح کی غیرمعمولی دلچسپی دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شائقین ٹیسٹ میچ میں مفت داخلے کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد بڑی تعداد میں دبئی سٹیڈیم کا رخ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ مضبوط ٹیم ہے ¾ ہمیت نہیں ہارینگے ¾ سیریز کلین سویپ کر نے کےلئے بھرپور کوشش کرینگے