کراچی(این این آئی) سندھ اولمپک گیمز 22 تا 25 دسمبر کراچی میں ہوں گی۔ سندھ سپورٹس بورڈ کے تحت ہونے والے ان سہ روزہ گیمز کا انعقاد پی ایس بی کوچنگ سنٹر پر ہوگا جس میں کراچی ڈویژن اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی گیمز کے حوالے سے آج منگل کو حیدرآباد سپورٹس کلب میں سندھ سپورٹس بورڈ کا اجلاس منعقد ہوگا۔ بورڈ کے ڈائریکٹر شاہد عبدالسلام کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں صوبے کے تمام ضلعی سپورٹس افسران اور حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سندھ گیمز کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے معاملات کاجائزہ لیا جائےگا۔