لائرز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ : فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا

لاہور (کامرس رپورٹر) چوتھے لائیرز کر کٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج روایتی حریفوںپاکستان اور بھارت کی لائیرز کر کٹ ٹیموں کے مابین فیروز شاہ کوٹلہ کر کٹ سٹیڈیم نئی دہلی میں کھیلا جائے گا ،ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں پاکستان لائیرز کر کٹ ٹیم نے انگلینڈ لائیرز ٹیم کو202رنز سے شکست دے دی ۔جامعہ ملیہ یونیورسٹی کر کٹ گراﺅنڈ میں ہو نے والے میچ میں پاکستان کی طرف سے محمد فاضل ،عبد اللہ بٹ اور واصف زمان نے نصف سنچریاں سکور کیں ۔گراﺅنڈ گیلی ہونے کے سبب میچ آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اور تیس اوورز تک محدود کر دیا گیا ۔ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم کے کپتان جمال سکھیرا میچ میں حصہ نہ لے سکے ان کی جگہ طارق محمد نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیئے ۔پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 307رنز سکور کئے ۔پاکستان کی جانب سے محمد فاضل نے 82،عبد اللہ بٹ 68،واصف زمان 63ناٹ آﺅٹ اور ضیاءالصبور خان 41رنز بناکر نمایاں رہے ۔انگلینڈ کی طرف سے جان کاٹرائی اور اینڈریو نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔جواب میں انگلش ٹیم 30اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 98رنز بناسکی ۔چارلس بریرا 20جبکہ ٹام بیلی اور جوائے سکارچ 13،13رنز بناکر نمایاں رہے ۔پاکستان لائیرز کر کٹ ٹیم کی جانب سے محمد فاضل نے 12رنز کے عوض تین ،کپتان طارق محمود اور آصف حسین شاہ نے دو دو جبکہ رفیق انیس اور انیس شہزاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔ٹورنامنٹ کے لیگ مر حلے میں پاکستان لائیرز کر کٹ ٹیم نے اپنے پانچ میچوں میں سے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی ۔پاکستان لائیرز کر کٹ ٹیم نے دوسری مر تبہ وکلاءکر کٹ کے میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔پاکستان اور بھارت کی وکلاءٹیموں کے مابین میچ آج صبح دس بجے شروع ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...