اینڈی کار ریس سیزن کی آخری ریس آسٹریلیا کے ول پاورنے جیت لی

فونٹانا، کیلیفورنیا(آن لائن) اینڈی کار ریس سیزن کی آخری ریس آسٹریلیا کے ول پاورنے جیت لی، لیکن چیمپئن شپ ٹائٹل نیوزی لینڈ کے سکا ٹ ڈکسن کے نام رہا۔ کیلیفورنیا میں ہونے والی ریس میں ہر ڈرائیور دوسرے پر سبقت لینے کیلئے کوشاں دکھائی دیا۔ اسی کوشش میں خطرناک حادثہ بھی ہوا جس میں برطانوی ڈرائیور جسٹن ولسن شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔ سیزن کی یہ ریس تو آسٹریلیا کے ول پاور نے جیتی لیکن ریس میں پانچویں پوزیشن پر رہنے کے باوجود نیوزی لینڈ کے سکاٹ ڈکسن نے عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا۔ دوسرے نمبر پر برازیل کے ہیلو کیسٹرونوو رہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے جسٹن ولسن کا چیمپئن شپ میں چھٹا نمبر رہا۔

ای پیپر دی نیشن