اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ آج منگل سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پی ٹی بی ایف کے سیکرٹری اعجاز الرحمان کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 300 سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ کھلاڑیوں کے مابین سنگلز ، ڈبلز امیچور، ٹیم کیٹگریز اور ماسٹرز مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ کے لئے 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ آج شروع ہوگی
Oct 22, 2013