لاہور ( این این آئی) اداکارہ ثناءآج ( منگل ) نجی دورہ پر سنگاپور روانہ ہونگی ، ثناءسنگا پور میں ایک ہفتے قیام کرنے کے بعد وطن واپس آ جائیں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناءمسلسل کراچی میں ڈرامہ سیریلز اور مختلف شوز میں حصہ لینے کے بعد ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہیں ۔ اپنی ذہنی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے ثناءآج سنگا پور روانہ ہونگی وہاں قیام کے دوران ثناءمختلف تفریح مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ شاپنگ بھی کریں گی ۔