کراچی (رپورٹ شہزاد چغتائی) حکومت سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ کو ایک بار پھر 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کی یقین دہانی کرانے کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے امکانات روشن ہوگئے۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ حکومت سندھ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تیاری کا کام 25اکتوبر تک مکمل ہوجائیگا۔ سیاسی حلقوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات پر سندھ کے سٹیک ہولڈرز میں خاموش مفاہمت موجودہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور گورنر سندھ عشرت العباد کے درمیان حالیہ ملاقات میں بھی بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال ہواتھا۔