تربت: تھانے پر حملہ، 5 لیویز اہلکار یرغمال، اسلحہ بھی چھین لیا، پسنی میں فائرنگ سے سماجی کارکن جاںبحق

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) تربت کے علاقے دشت میں مسلح افراد کا لیویز تھانے پر حملہ، لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا گیا۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے دشت کھڈانی میں مسلح افراد نے لیویز تھانے پر حملہ کر دیا اور تھانے میں موجودہ 5 لیویز اہلکاروں کر یرغمال بنا کر ان کے ہاتھ پائوں باندھ دیئے اور تھانے کے قریب پھینک دیا اور جاتے وقت تھانے کو اگ لگا دی۔ واقعہ کے بعد لیویز اور ایف سی کے اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ساحلی علاقے پسنی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف سماجی کارکن کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں نامعلوم مسلح افراد نے ممتاز معروف سماجی کارکن میر اکبر واڈیا کو ہلاک کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...