گوادر پورٹ کو تین ماہ میں آپریشنل کرنے کیلئے چینی کمپنی نے ترقیاتی کام تیز کر دیا

Oct 22, 2013

گوادر (آئی این پی) چینی کمپنی  کے گوادر بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اسے فعال کرنے کیلئے بندرگاہ پر دن رات ترقیاتی کام کے علاوہ  آس پاس کے علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیرکاکام تیزی سے جاری ہے۔ چینی کمپنی  بندرگاہ کو تین ماہ کے اندر آپریشنل کرنے  کا ارادہ رکھتی ہے ۔  گوادر میں جاری  ترقیاتی کام  کے بارے میں  رپورٹ کے مطابق گوادرپورٹ کو چلانے کاکام سنگاپورپورٹ اتھارٹی سے اب چین کی کمپنی چائنا اورسیز پورٹ ہولڈنگ لمیٹیڈ کو18 فروری2013ء کو دیا گیا تھا۔ جس کے معاہدے پردستخط بھی کر دیئے گئے۔ قبل ازیں کنسیشن ایگری مینٹ کے تحت پورٹ کوچلانے کیلئے  2007ء میں40 سالہ مدت کیلئے  پی ایس اے کو گوادر پورٹ حوالے کی گئی تھی لیکن 2012ء میں حکومت چین نے گوادرپورٹ چلانے کی خواہش ظاہر کی جس پرجولائی 2012ء کو پی ایس اے نے درخواست کی کہ شیئرز کو چینی کمپنی کو دینے کیلئے این او سی جاری کیاجائے،کنسیشن ایگریمینٹ 2007ء کے آرٹیکل 7,3کے تحت چینی کمپنی کوشئیرزمنتقل کئے گئے۔اسی دوران سپریم کورٹ نے بھی اس کنسیشن ایگریمنٹ کیخلاف زیرالتواتمام امورکو خارج کر دیااوروفاقی کابینہ نے بھی جنوری2013ء کو پی ایس اے کے کنسیشن حقوق کو سی او پی ایچ ایل کومنتقل کر نیکی اجازت دیدی۔

مزیدخبریں