لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں گزشتہ ہفتے گرفتار کئے گئے دو افراد پر الزامات عائد کر دئیے گئے۔ ملزموں کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں پر برطانیہ میں دہشت گرد حملے کے منصوبے کا الزام ہے۔ برطانوی عدالت کے مطابق ان کے میموری کارڈز سے بم بنانے کی معلومات ملی ہیں۔ ان کا تعلق الجیریا اور ترکی سے ہے۔