2 نئے ٹیکس عائد‘ بجلی کے صارفین کو 6 فیصد اضافی ادا کرنا ہو گا

2 نئے ٹیکس عائد‘ بجلی کے صارفین کو 6 فیصد اضافی ادا کرنا ہو گا

اسلام آباد (راجہ عابد پرویز/ خبرنگار) حکومت نے بجلی کے بلوں میں دو نئے ٹیکس عائد کر دئیے ہیں، نئے ٹیکسوں میں 5فیصد نیو ٹیکس اور 1فیصد فردر ٹیکس (Further TaX)شامل ہیں۔ صارفین کو مذکورہ ٹیکس یکم ستمبر سے ادا کرنے ہونگے، اکتوبر کے بلوں میں بقایا جات شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے ایف بی آر کی ہدایت پر بجلی کے بلوں میں دو نئے ٹیکس شامل کئے ہیں۔ اس سے قبل صارفین بجلی کے بلوں پر 17فیصد جنرل سیلز ٹیکس، 1.5فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 5فیصد ایکسائز ڈیوٹی ادا کر رہے ہیں جبکہ دونوں نئے ٹیکس ریونیو میں اضافے کے لئے شامل کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے بجلی کے بلوں میں نئے خانے بھی شامل کر دئیے گئے ہیں۔ فردر ٹیکس ہر قسم کے صارفین پر لاگو ہو گا جبکہ نیو ٹیکس ان صارفین پر لاگو ہو گا جن کا بل 15ہزار یا اس سے زیادہ ہو گا۔
نئے ٹیکس

ای پیپر دی نیشن