لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے10 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن امداد اللہ بوسال کو ٹرانسفر کرکے سیکرٹری امپلیمینٹیشن چیف منسٹر سیکرٹریٹ لگایا گیا ہے وہاں سے نبیل احمد اعوان کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئیں ان کو جوائنٹ سیکرٹری پرائم منسٹر سیکرٹریٹ لگایا گیا ہے سمیر احمد سعید ایڈیشنل کلکٹر قصور کو ٹرانسفر کرکے پی ایس او ٹو چیف منسٹر، اکرام اللہ نیازی ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ لیہ کو او ایس ڈی، ذوالفقار علی لک کلکٹر کنسالڈیشن میانوالی کو او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ غلام رسول زاہد ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ٹرانسفر کرکے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ، جاوید اسلام او ایس ڈی کو ڈی آئی جی کرائم، ضیغم اقبال شیخ ڈی آئی جی پولیس انٹیلی جنس سکول کو ٹرانسفر کرکے آر پی او راولپنڈی لگایا گیا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ سی پی او راولپنڈی سے آر پی او راولپنڈی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔ ذوالفقار حمید کو ڈی آئی جی آپریشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
سیکرٹری امپلی منٹیشن تعینات
10 افسروں کی تبدیلی و تقرری، کمشنر لاہور امداد بوسال سیکرٹری امپلی منٹیشن تعینات
10 افسروں کی تبدیلی و تقرری، کمشنر لاہور امداد بوسال سیکرٹری امپلی منٹیشن تعینات
Oct 22, 2013