سرحدی چوکی پر پاکستانی طالبان کے حملے میں 2 اہلکار مارے گئے: افغانستان کا الزام افغانستان سے ماموند میں مارٹر گولے فائر، 2 بچے زخمی

سرحدی چوکی پر پاکستانی طالبان کے حملے میں 2 اہلکار مارے گئے: افغانستان کا الزام افغانستان سے ماموند میں مارٹر گولے فائر، 2 بچے زخمی

کابل (اے این این) افغانستان نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی سرحدی چوکی پر پاکستانی طالبان کے حملے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبہ قندھار کے سکیورٹی چیف جنرل عبدالرزاق نے بتایا کہ سپن بولدک میں گذشتہ صبح پاکستانی طالبان کے ایک گروپ نے سرحدی چوکی پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں دس حملہ آور بھی مارے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان سے پاکستان کی تحصیل ماموند کے علاقے سیری میں متعدد مارٹر گولے فائر کئے گئے جس سے 2 بچے زخمی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن