پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر بلدیات خیبر پی کے عنایت اللہ نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے، پنجاب حکومت اپنا کام کرے اور ہمیں اپنا کام کرنے دے۔ پنجاب میں گذشتہ دور بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تھا انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں کیوں تاخیر کی؟ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی سے منظور ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔
وزیر بلدیات خیبر پی کے