متحدہ کے ایک اور رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

متحدہ کے ایک اور رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

کراچی (ثناءنیوز) ایم کیو ایم کے ایک اور رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی عام انتخابات میں کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا گیا۔ تفصےلات کے مطابق عبدالرشید گوڈیل کی کامیابی کو کراچی کے حلقہ این اے 252 سے تحریک انصاف کے امیدوار سید حیدر علی زیدی نے چیلنچ کیا جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل پر دھاندلی کے ذریعے کامیابی کا الزام عائد کیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزام پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 اکتوبر کو طلب کرلیا۔دوسری جانب حلقہ این اے 252 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ایم کیوایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں ملا، اگر نوٹس ملا تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
متحدہ رکن/ کامیابی چیلنج

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...