کراچی (کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں لڑکی کو زیادتی کے بعد دوسری منزل کے فلیٹ سے دھکا دیدیا جبکہ محلے والوں نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے نشے میں دھت شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعہ پیر کی شام ڈیفنس فیز 2 ایکسٹنشن میں پیش آیا جس کے بعد لڑکی کو زخمی حالت میں جناح کراچی (کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں لڑکی کو زیادتی کے بعد دوسری منزل کے فلیٹ سے دھکا دیدیا جبکہ محلے والوں نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے نشے میں دھت شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعہ پیر کی شام ڈیفنس فیز 2 ایکسٹنشن میں پیش آیا جس کے بعد لڑکی کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم خالد ایرانی نشے میں دھت تھا، وہ کرائے کے فلیٹ میں رہتا تھا۔ اس کی مبینہ واقعہ سے کچھ دیر قبل ہی لڑکی سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ بہانے سے لڑکی کو اپنے فلیٹ میں لے کر گیا تھا جہاں اس نے لڑکی سے زیادتی کی۔ ایس ایس پی منیر شیخ نے کہا ہے کہ لڑکی کو زیادتی کے بعد عمارت کی دوسری منزل سے پھینکا گیا۔ لڑکی کے سر اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ ملزم نے لڑکی کو عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب سے اٹھایا، ملزم نے شراب پی رکھی تھی۔ ڈاکٹرز کی تصدیق کے بعد زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لڑکی چھلانگ
کراچی : لڑکی سے زیادتی‘ دوسری منزل سے دھکا دیدیا
کراچی : لڑکی سے زیادتی‘ دوسری منزل سے دھکا دیدیا
Oct 22, 2013