افغانستان نے اڑھائی ہزار سے زائد پاکستانی قیدی رہا کرنے سے انکار کر دیا

افغانستان نے اڑھائی ہزار سے زائد پاکستانی قیدی رہا کرنے سے انکار کر دیا

Oct 22, 2013

کابل (اے پی اے) افغانستان نے اپنی جیلوں میں قید ڈھائی ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ صدارتی ترجمان ایمل فیضی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے مولانا فضل الرحمن نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں جہاں دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا وہیں انہوں نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق بھی بات کی تھی جس پر افغان صدر نے انہیں اس پر غور کرنے کا یقین دلایا تھا تاہم اس سلسلے میں مشاورت کے بعد افغان حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی قیدیوں کو چھوڑا نہیں جاسکتا۔
رہا انکار

مزیدخبریں