اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل شریعت کورٹ میں ربا (سود) کو حرام قرار دینے کے حوالے سے مدعی مقدمہ سابق ایم پی اے حمیرا شاہد اور شاہد واڈیلا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ نے سود لینے والوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ ربا (سود) غیر ا سلامی عمل ہے۔ انہوں نے کہا دس سال بعد ہمارا کیس سماعت کے لئے کھلا ہے جس پر ہم سب کو مبارک باد دیتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی وہ اس نیک کام میں ان کی بھر پور مدد کریں اور انشا ءاللہ وہ معاشرے سے سود کو ختم کر کے دم لیںگے۔
مدعی سود کیس