تحریک انصاف نے شیخ رشید کو اپوزیشن لیڈر بنوانے کی کوشش شروع کر دی، عمران بھی متحرک

تحریک انصاف نے شیخ رشید کو اپوزیشن لیڈر بنوانے کی کوشش شروع کر دی، عمران بھی متحرک

لاہور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنوانے کیلئے کوشش شروع کردیں۔ عمران خان قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے سوا اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی قیادت سے خود ملاقاتیں کریں گے۔ ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے شیخ رشید احمد کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کوشش شروع کر دیں ہیں اور اس حوالے سے عمران خان خود بھی متحرک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب شیخ رشید نے متحدہ کے سینیٹر بابر غوری سے رابطہ کیا ہے۔ بابر غوری نے شیخ رشید کو یقین دہانی کرائی کہ تجویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے، دونوں نے اتفاق کیا کہ خورشید شاہ کے اہم معاملات پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔
تحریک انصاف/ اپوزیشن لیڈر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...