سیالکوٹ سیکٹر : بھارتی فوج کی فائرنگ جاری‘ بچے اور خاتون سمیت سات زخمی

سیالکوٹ سیکٹر : بھارتی فوج کی فائرنگ جاری‘ بچے اور خاتون سمیت سات زخمی

سیالکوٹ + شکر گڑھ + چک امرو + ہیڈمرالہ + قصور (نامہ نگاران + ایجنسیاں) بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری مسلسل چھٹے روز بھی جاری رہی اور بجوات و چاروا سیکٹروں پر ایک بچے اور ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں بھارتی فائرنگ وگولہ باری کی وجہ سے پاکستانی سرحدی دیہات کے مکین اپنی فیملیوں اور مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔ سرحدی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے جدید ہتھیاروں کے ساتھ دو گھنٹے بلااشتعال فائرنگ کی اور اس دوران آبادیوں پر درجنوں مارٹر گولے بھی برسائے جو گھروں میں گرے ہیں۔ چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ وگولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔گزشتہ رات بھی چاروا سیکٹر پر بھارتی گولہ باری اور فائرنگ سے ڈومالہ گاﺅں میں تین افراد یعقوب، اکرم اور طالب زخمی ہو گئے۔ گزشتہ چھ روز سے بھارتی فائرنگ و گولہ باری کی وجہ سے چناب رینجرز کے ایک جوان سمیت تین افراد شہید جبکہ ایک رینجر ز اہلکار سمیت چودہ افراد زخمی ہوچکے ہیں اور بھارتی گولہ باری و فائرنگ سے درجنوں مویشی بھی زخمی ہو چکے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق سرحدی دیہات میں کشیدگی کی صورتحال سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ شکر گڑھ میں بھارتی فوج نے (بھوپال پور) پر فائرنگ و گولہ باری کی۔ پاکستانی چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ قصور کے سرحدی گاﺅں میں بھارتی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کی دس سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔
بھارتی فائرنگ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...