بغداد(این این آئی)عراق کے وسطی مغربی شہر فلوجہ میں شدت پسندوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پیر کو پہلے ایک خودکش بمبار نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہرچیک پوائنٹ پر حملہ کیا،اسکے بعد دوسرے بمبار نے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑادیا اورپھر دوسرے حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ۔مسلح حملہ آور بعد میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔فلوجہ دارالحکومت بغداد سے 65 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اور یہ ماضی میں امریکا،برطانیہ کی عراق پر فوجی چڑھائی کے وقت القاعدہ کے جنگجوو¿ں کا مضبوط گڑھ رہا ہے۔