اسلام آباد(اے پی اے ) وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود فیڈرل بورڈآف ریونیوکی طرف سے بجلی کے بلوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں وصولیوںمیں بڑے پیمانے پر کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ انکشاف فیڈرل بورڈٓآف ریونیوکی طرف سے کمشنرز ود ہولڈنگ ٹیکس زون آرٹی اواسلام آباد، گوجرانوالہ، کوئٹہ اورآر ٹی او ٹو کراچی کولکھے جانیوالے لیٹر نمبر 7(30)WHT-I/2013 میںکیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے مذکورہ ریجنل ٹیک آفسز کے کمشنرز سے کہاگیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 235 کے تحت بجلی کے بلوںپر ودہولڈنگ ٹیکس کی مدمیں حاصل ہونے والی وصولیوںکے تجزیے کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھرمیں اس مد میں حاصل ہونے والی وصولیوںمیں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 18.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دستاویزمیں بتایاگیاہے کہ ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد میں یہ وصولیاں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 100 فیصد کم ہیں۔ اسلام آبادآفس کی طرف سے رواںمالی سال 2013-14 کے پہلے 2 ماہ کے دوران اس مد میں مجموعی طور پرصرف 4 ہزار روپے کی ٹیکس وصولیاںکی گئی ہیںجو گذشتہ مالی سال 2012-13 کے پہلے 2 ماہ کے دوران بجلی کے بلوں پر سیلزٹیکس کی مد میں ہونے والی 32 کروڑ 64 لاکھ 19 ہزار روپے کی وصولیوںکے مقابلے میں 100 فیصدکم ہیںجبکہ ریجنل ٹیکس آفس ٹوکراچی کی طرف سے رواںمالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران 4 لاکھ 40 ہزار روپے کی وصولیاں کی گئیں۔
بجلی بلوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
بجلی بلوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
Oct 22, 2013