عامر ڈوگر جاوید ہاشمی کے گھر پہنچ گئے، جمہوریت کیلئے خدمات کو سراہا عوامی کاموں میں تعاون کرونگا: ہاشمی

ملتان (سپیشل رپورٹر ) ملتان سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر گزشتہ روز جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عامر ڈوگر نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی جمہوریت کیلئے بے پناہ خدمات ہیں وہ میرے والد کے ساتھ جیل میں بھی رہے ہیں۔ جبکہ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عامر ڈوگر مقامی روایت اور احترام کی وجہ سے آئے، انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔ میں نے عوام کا فیصلہ قبول کر لیا ہے اور انہیں پھر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک عامر ڈوگر عوام کیلئے جو کام کریں گے میں ان سے تعاون کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...