اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام مدت ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہونے سے قبل ان دنوں الوداعی ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق انہوں نے منگل کے روز سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت اور ملک کی داخلی و بیرونی سلامتی کی صور تحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری دفاع نے ڈی جی آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ ملک کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی سیکرٹری دفاع سے الوداعی ملاقات
Oct 22, 2014