وائٹ ہائوس‘ بکنگھم پیلس پر کالا جھنڈا لہرانے تک نہیں رکیں گے: داعش کا آسٹریلوی جنگجو

Oct 22, 2014

لندن (بی بی سی) شام اور عراق میں دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنیوالے ایک آسٹریلوی نوجوان نے ایک ویڈیو پیغام میں آسٹریلیا کے وزیرِاعظم ٹونی ایبٹ اور امریکی صدر براک اوباما کو مخاطب کیا ہے۔ 17 سالہ عبداللہ المیر نے، جو اپنے آپ کو ابو خالد کہتے ہیں، کہا ہے کہ ’ہم اس وقت تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے جب تک تمہاری سرزمینوں پر نہیں آ جاتے۔‘ آن لائن پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں عبداللہ المیر نے انگریزی زبان میں کہا: ’میں ان رہنماؤں سے، اوباما سے، ٹونی ایبٹ سے، کہتا ہوں کہ یہ ہتھیار اور فوجی جو ہمارے پاس ہیں، ہم لڑائی بند نہیں کریں گے، ہم اس وقت تک اپنے ہتھیار نہیں رکھیں گے جب تک ہم تمہاری سرزمینوں پر نہیں پہنچ جاتے۔ اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک ہم کالا جھنڈا بکنگھم پیلس اور وائٹ ہاؤس کے اوپر نہیں لہرا لیتے۔

مزیدخبریں