پشاور+ لوئر دیر (نوائے وقت نیوز) زرعی یونیورسٹی پشاور اور پوسٹ گریجوایٹ کالج تیمرگرہ میں طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کے دوران ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی میں دو طلبا گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔