قاہرہ (آن لائن) مصر کے قدیم دور کے فرعون توت عنخ آمون کے بارے میں محققین نے نئے انکشافات کیے ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق اس کے والدین سگے بہن بھائی تھے جس کی وجہ سے وہ موروثی امراض کا شکار ہو کر نوجوانی ہی میں موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق شاہ توت کی ممیوں اور اس سے متعلق دیگر دستاویزات کی کمپیوٹر تصاویر کو جوڑ کر ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے اور اس کی شخصیت کے نئے خدوخال وضع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
فرعون توت کے والدین سگے بہن بھائی تھے: نئی تحقیق
Oct 22, 2014