کابل: افغان فوجیوں کی بس پر ریموٹ کنٹرول حملہ‘ 4 اہلکار ہلاک

Oct 22, 2014

کابل (اے ایف پی + این این آئی)  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب ریموٹ  کنٹرول بم کے دھماکے میں 6 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6  سویلین سمیت  12 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق بم طالبان نے سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا۔  وزارت  دفاع کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز صبح افغان  فوجیوں کی بس کابل کے جنوب مغربی  علاقہ آقا علی شمس  سے گزر رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ  ہو گیا جس  کی زد  میں آ کر بس کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 4  فوجی ہلاک  اور 6 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔  زخمیوں  کوامدادی  ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری ایک بیان میں افغان نیشنل آرمی کی بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ’’غلام فوجیون‘‘ کی بس پر کیا گیا۔ واضح رہے صدر اشرف غنی کی جانب سے گزشتہ ماہ افغان صدر کا حلف اٹھانے کے بعد سے طالبان کے افغان پولیس اہلکاروں اور غیر ملکی فوجیوں پر حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔

مزیدخبریں