سیلاب زدگان کی امداد سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہو رہی ہے،علی گیلانی

Oct 22, 2014

سرینگر(اے این این)کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے سربراہ علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب زدگان کو دی جانیوالی امداد سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہو رہی ہے،بھارت نواز سیاستدان من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہیں اور ریلیف مہم کو ووٹ بنک کی نذر کیا جا رہے۔سید علی گیلانی نے گزشتہ روز  حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ ضلع کولگام اور ضلع بڈگام کے 50کنبوں میں 10، 10ہزار روپے کے چیک اور امدادی سامان تقسیم کئے اور انہیں یقین دلایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن طریقے سے حوصلہ افزائی کرنے کی کوششیں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔

مزیدخبریں