لاہور+کراچی(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی (گولڈ) کے دوسرے مرحلہ میں پورٹ قاسم اور نیشنل بنک کی ٹیموں نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست سے دوچار کر دیا۔بہاولپور سٹیگز سٹیٹ بینک کے خلاف یقینی شکست سے بچ کر میچ ڈرا کرانے میں کامیاب ہوگئی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیل کے تیسرے دن کراچی ڈولفنز کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی پہلی اننگ میں2 رنز کی سبقت لینے کے بعد اپنی دوسری اننگ میں105 اوورز میں 5وکٹو پر365 رنز بنالئے۔ کراچی کی مجموعی برتری367 رنز کی ہوگئی ۔سٹیٹ بینک اور بھاولپور سٹیگزکے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔ خری روز بھاولپور سٹیگز کو اننگزکی شکست سے بچنے کیلئے164 رنزدرکار تھے جبکہ سٹیٹ بینک کو 8 وکٹیں درکار تھی۔بھاولپور سٹیگز نے 18 وکٹوںپر262 رنز بنالئے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے ملتان ٹائیگرز کے خلاف میچ179رنز سے جیت لیا۔آخری روز ملتان ٹائیگرز نے اپنی دوسری نامکمل اننگ14 رنز2 کھلاڑی پر دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 143رنز پر پولین لوٹ گئی۔ملتان ٹائیگرز 309رنز کے تعاقب میں 143رنز بناکر پولین لوٹ گئی ۔نیشنل بینک نے راولپنڈی ریمز کو9 وکٹوں سے ہرادیا۔کھیل کے آخری روز راولپنڈی ریمز دوسری اننگ147 رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی پوری ٹیم201 رنز بناکر آئوٹ ہوئی ۔ شعیب ناصر 4رنز کی کمی سے سنچری بنانے سے محروم رہے۔