لندن (بی بی سی رپورٹ) برطانیہ کے مشہور پوپ گروپ ’ون ڈائریکشن‘ نے بیلفاسٹ میں ہونے والا کنسرٹ آخری لمحات میں یہ کہہ کر منسوخ کر دیا ہے کہ بینڈ کے رکن لائم پین بیمار ہیں اور وہ سٹیج پر پرفارم نہیں کر سکتے ہیں۔ عینی شاہد کے مطابق ’سینکڑوں‘ خواتین اور لڑکیاں روتی ہوئی باہر نکلیں۔