احمد آباد (آئی اےن پی ) بھارتی شہر احمد آباد کے سرکاری ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں ڈاکٹر اور نرسیں ل±ڈی ڈالتی رہیں، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد 40افراد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ اونچی آواز میں میوزک لگا کر پورا عملہ ل±ڈی ڈالتا رہا جبکہ بیڈ پر پڑے مریض بے بسی کی تصویر بنے اپنے مسیحاو¿ں کی بے حسی دیکھتے رہے۔بھارتی مےڈےا کے مطابق ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ جہاں ہر مریض موت اور زندگی کی کشمکش میں ہوتا ہے۔ لیکن بھارتی شہر احمد آباد کے سرکاری ہسپتال کے آئی سی یو میں ڈاکٹروں کو مریضوں کے آرام کی کوئی پرواہ نہیں تب ہی تو یہاں رقص کا اہتمام کیا گیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد40 افراد کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
بھارت :سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسوں کے بھنگڑے،40کو شوکاز نوٹس
Oct 22, 2015