واشنگٹن (آن لائن) امریکی سابق وزیرخارجہ ہنری کسنجر نے اپنی حکومت کی مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک بارے پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب خطے سے انخلاءکے بعدروس امریکی خلا پر کرنا چاہتا ہے جس کے نتیجے میں امریکہ کے عرب اتحادی نہ صرف شکست کا سامنا کررہے ہیں بلکہ امریکہ کے ساتھ ان کے اتحاد کو بھی شک وشبے کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے۔ غےر ملکی مےڈےا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سابق امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا امریکہ مشرق وسطیٰ میں وہ کردار ادا نہیں کرسکا جو اسے ادا کرنا چاہئے تھا۔شام کے بحران اور عرب ممالک میں اٹھنے والی تبدیلی کی لہروں سے ایک نئی شکست ہماری منتظر ہے۔ خاص طور پر امریکہ کے عرب خطے سے نکلنے کے بعد پیدا ہونے والے خلاءکو روس نے پ±ر کرنا شروع کردیا ہے۔ امریکی کردار کی کمزوری نے عرب اتحادیوں کو بھی مخمصوں کا شکار کیا ہے اور وہ امریکہ کے ساتھ اپنے اتحاد اور دیرینہ تعلقات کو بھی شک و شبے کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں۔ ہنری کسنجر کا کہنا ہے کہ شام میں روس کی فوجی مداخلت نے مشرق وسطیٰ میں امریکی زوال اور کمزور پالیسیوں کی علامات واضح کردی ہیں۔
ہنری کسنجر