منڈا چوک (نامہ نگار) منڈا چوک پر جمشیداحمد خاں دستی ایم این اے مظفرگڑھ نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہر طرف صرف غریبوں کا راج ہو گا کیونکہ میں نے ہر یونین کونسل سے ایک مزدور کو اپنی پارٹی کا ٹکٹ دیا ہے خود ان کی گھر گھر جا کر کمپین کروں گا موجودہ دور کے فرعون ملک پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ایم این اے و ایم پی اے سے لے کر اب یہ اپنے چیئرمین لا رہے ہیں کہ ہمارا کرپشن کا ایک گروہ ہو لیکن اﷲ کے فضل سے یہ بلدیاتی الیکشن میں مات کھائیں گے ان کے ہمراہ ریاض رب نواز شہید یوتھ ونگ کے صدر اور اصغر بلوچ بھی تھے۔