ہائیکورٹ نے ریونیو اتھارٹی کو بیوٹی پارلرز سے ٹیکس اور جرمانہ وصولی سے روک دیا

Oct 22, 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ریونیواتھارٹی کو ناصرف بیوٹی پارلرز سے ٹیکس اور جرمانے کی وصولی سے روک دیا بلکہ ان کی جانب سے جمع کرائے گئے چیک کیش کرانے سے بھی منع کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں بیوٹی پارلرز پر ٹیکس اور جرمانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی درخواست گزار بیوٹی پارلرمالکان کا موقف تھا کہ بیوٹی پارلرز کو سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پر سربمہر کیا جا رہا ہے حالانکہ ریونیو اتھارٹی آڈٹ کے بغیر ٹیکس کا تعین نہیں کر سکتی۔ سروسز پر سیل ٹیکس ایکٹ کے تحت پارلرز کی رجسٹریشن ضروری ہے۔ عدالت نے ریونیو اتھارٹی کوناصرف بیوٹی پارلز سے ٹیکس اور جرمانے کی وصولی سے روک دیا بلکہ ان کی جانب سے جمع کرائے گئے چیک کیش کرانے سے بھی منع کردیا۔

مزیدخبریں