کراچی (صباح نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نیب اپنے دفاتر بند کرکے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ منتقل ہو جائے۔ نیب نے ون پارٹی احتساب کا ایک اور باب شروع کر دیا جس کے نتائج خطرناک نکلیں گے۔ گزشتہ روز نیب کے فیصلے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب اپنے دفاتر بند کر کے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ منتقل ہو جائے۔ نیب نے ون پارٹی احتساب کا ایک اور باب شروع کر دیا جس کے نتائج خطرناک نکلیں گے۔ ان کا کہنا تھا پورے ملک میں سوائے پیپلزپارٹی کے سب اچھا ہو رہا ہے۔ سب ہمارا ہی احتساب کریں۔ واضح رہے آج نیب نے کرپشن اور غیرقانونی اثاثوں کے الزام میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق، ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب سمیت پانچ افراد کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دے تھی۔