جوبائیڈن نے اسامہ کیخلاف آپریشن سے متعلق اپنا بیان بدل لیا

Oct 22, 2015

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈین نے اپنا پرانا موقف بدلتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف اس آپریشن کی حمایت کی تھی جس میں وہ ہلاک کیے گئے تھے۔جو بائیڈن بھی آئندہ صدارتی انتخابات میں اترنے کی کوششوں میں ہیں اور اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن سے متعلق ان کا متذبذب موقف ان کی سیاسی مجبوری بنا ہوا ہے۔اے بی سی نیوز کے مطابق 2012 میں انہوں نے صدر اوباما کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں اسامہ کے کمپاؤنڈ پر حملہ نہ کریں لیکن انہوں نے بتایا کہ انہوں نے صدر اوباما سے ذاتی طور پر اس پر عمل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔واشنگٹن میں ایک پروگرام میں انہوں نے کہا ’جب ہم کمرے سے باہر نکلے اور اور سیڑھیوں پر چڑھنے لگے تب ہم نے ان سے اپنی رائے ظاہر کی۔ حالیہ دنوں میں جو بائیڈن کے حامیوں نے ان کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے کہ صدارتی امید وار کی نامزدگی کی ریس میں وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی اپنی ساتھی ہلیری کلنٹن کو چیلنج کریں۔

مزیدخبریں