بلال قتل کیس میں ملزم طلحہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ عدنان انجم گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کےبعد ملزم طلحہ کے عبوری ضمانت پرہونے کے باعث رہائی کاحکم دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم طلحہ کو پانچ نومبر کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلحہ پانچ نومبرتک عبوری ضمانت پر ہے،پولیس نے غیرقانونی طورپر گرفتارکیا۔
اس سے قبل ملزم طلحہ اپنے والد ڈی ایس پی نوید ارشاد کے ہمراہ پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں پیش ہوا۔ ملزم کے وکیل نے ملزم کی عبوری ضمانت کی مصدقہ کاپی عدالت میں پیش کیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش نہیں کرنی لٰہذا اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔
رانا بلال قتل کیس ،ملزم طلحہ کوعبوری ضمانت پر رہا کرنےکا حکم
Oct 22, 2015 | 17:03