دہشت گردی کے خلاف پنجاب کا پروگرام شروع کریں گے: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کاریڈور کے خلاف عالمی طاقتیں منفی پروپیگنڈہ پھیلا رہی ہیں ۔ گلگت بلتستان کی عوام کو معلوم ہے کہ جب قراقرم ہائی وے نہیں بنا تھا تو ہم پتھر کے زمانے میں رہ رہے تھے اور اس ایک سڑک کے قیام سے خطے کے ہر شعبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام الرازی ہال میں منعقدہ تقریب میں گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، چئیرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گلگت بلتستان اشرف صدا، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین، سابق چئیرمین گلگت بلتستان کونسل ہدایت و موجودہ چئیرمین ناصر مہدی اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا بھارت نے پیسہ لگا کر کالاباغ ڈیم رکوایا۔ گلگت بلتستان میں ایکو اکنامک زون بنا رہے ہیں اور گلگت بلتستان کو قراقرم ہائی وے کے ساتھ ساتھ تین دیگر بڑی شاہراہوں سے لنک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 10 لاکھ ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا ہے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے۔ دریں اثنا شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب نے ای گورننس کے ذریعے تعلیم‘ صحت اور امن عامہ کی بہتری کیلئے بے مثال کام کیا ہے جس کیلئے ڈاکٹر عمر سیف اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اور وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹر عمرسیف نے ایک اجلاس میں اپنے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ حافظ حفیظ الرحمن نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے مؤثر استعمال کی بدولت پنجاب کے ہر شعبے میں مثبت تبدیلی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے پنجاب کا ای ویکسی نیشن پروگرام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پنجاب کا سیف سٹی پروگرام شروع کریں گے۔
پنجاب پروگرام

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...