اسلا م آ با د ( آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت پانے والی افغان لڑکی شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے سابق تین افسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق افغان لڑکی شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا کے سابق تین افسر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق تینوں افسر ان پلوشہ آفریدی ، محسن احسان اور عماد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت روپوش ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
نادرا افسران