ننکانہ اور قصور میں گیس کی طویل بندش‘ لوگوں کا احتجاج

ننکانہ صاحب + قصور (نامہ نگاران) ننکانہ صاحب اور قصور میں گزشتہ روز گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور شدید احتجاج کیا۔ گیس کی بندش کے باعث خواتین کو گھروں میں کھانا تیار کرنے میں مشکل پیش آئی۔ ننکانہ صاحب شہر میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ مختلف علاقوں جن میں محلہ کیارہ صاحب‘ ہائوسنگ کالونی‘ شورہ کوٹھی روڈ‘ محلہ عثمانی کھوہ‘ محلہ بالیلا‘ سٹیڈیم روڈ و دیگر علاقے شامل ہیں کی گیس مکمل طورپر بند رہنے لگی جس کے باعث لوگ مجبوری کے عالم میں ہوٹلوں کے مہنگے کھانے منگوانے پر مجبور ہوئے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا ہے مگر ننکانہ صاحب میں تو دن کے وقت بھی گیس نہ ہونے کے برابر ہے۔ گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا فی الفور نوٹس نہ لیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ ادھر قصور کے کوٹ مرادخان اور گردونواح کی بستیوں کوٹ سلامت پورہ‘ بھسر پورہ‘ بستی چراغ شاہ‘ بستی وینکاںاور دیگر علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ گزشتہ روز ان آبادیوںکے متاثرین نے سوئی گیس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر متذکرہ بالا علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر درست نہ کیاگیا تو وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...