سوئی‘ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگوں کے دھماکے‘ بچے سمیت 3 جاں بحق

کوئٹہ+ کراچی+ پشاور (بیورو رپورٹ+ ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) سوئی کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو سوئی کے علاقے کٹھان میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیرزمین تخریب کاری کی غرض سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں 15 سالہ ہجوان بگٹی اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک کم سن بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ کراچی میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد پکڑے گئے۔ پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ جانی بیڑی کے علاقے میں سڑک کنارے ہوا، جہاں ایک بچے کا پائوں بارودی سرنگ پر پڑگیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لیویز حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ادھر سکیورٹی فورسز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 30 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزموں سے تین عدد ٹی ٹی پستول، ستر کارتوس اور بھاری تعداد میں چرس برآمد کی گئی۔ زیرحراست افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ پھندو منتقل کردیا گیا۔ ادھر محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے کراچی میں 4مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گرد خودکش جیکٹیں بنانے میں ماہر ہیں۔ گرفتار دہشت گرد سکیورٹی فورسز سے مقابلے‘ ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلرز کو معاونت بھی فراہم کرتے تھے۔ دہشت گرد نور 50 سے زائد خودکش جیکٹس تیار کر چکا ہے۔ دہشت گردذکریا وزیرستان میں فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہے‘ دہشت گرد مظفر جبری چندہ وصولی میں ملوث جبکہ دہشت گرد معیز فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہے‘ دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...