جیکب آباد+اسلام آباد (نامہ نگار+سٹاف رپورٹر) صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے فلاح بہبود کے لیے کام کررہی ہے، عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، جو ادارے 2013میں خسارے میں تھے اب وہ موجود ہ حکومت کی پالیسی کے باعث خسارے سے نکل آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ نواز جیکب آباد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ دریں اثناصدر ممنون حسین آج قطر کے چار روزہ دورہ پر روانہ ہونگے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وہ قطرکے امیر شیخ تمیم بن حماد بن خلیفہ الثانی کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ صدر توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور قطر کی منڈی میں پاکستان کی افرادی قوت کیلئے روزگارکے مواقع میں اضافے کی غرض سے تعاون پر بات چیت کریں گے۔
حکومتی پالیسی کے باعث کئی ادارے خسارے سے نکل آئے: صدر ممنون آج 4 روزہ دورے پر قطر جائینگے
Oct 22, 2016