سان جوز(آئی این پی)کوسٹاریکا میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 12افرادہلاک اور 18زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سان جوز کے شہر میں بس کھائی میں کر گئی، ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد نیشنل یونیورسٹی آف کوسٹاریکا کے ریٹائرڈ ملازمین تھے۔ بس میں یونیورسٹی عملے کے31 ارکان سوار تھے جو ملک کے شمال میں ملنے والے قدیم نوادارات کو دیکھنے کے لئے جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی بس گہری کھائی میں جا گری۔ زخمی ہونے والوں میں 15 افراد کی حالت نازک ہے ۔پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا ہے کوسٹاریکا کی حکومت نے اس اندوہناک حادثے پر ملک بھر میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔