عمران مسلح لوگوں کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: دانیال عزیز، طارق فضل چودھری

اسلام آباد (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے عوام عمران خان کو وہ بیماری قرار دے رہے ہیں جو اس ملک کے سیاسی ڈھانچے وضع داری اورحیاء کے کلچر کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے‘ عمران خان کے ہر اقدام پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جس کی روشنی میں قانون اپنا راستہ بنائے گا‘ اسلام آباد کو بند کرنے کے فیصلے پر اب بھی غور کر لیں ورنہ یہ فیصلہ آپ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، عمران خان مختلف تنظیموں سے رابطوں کے ذریعے جن مسلح لوگ کو لا کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اس کی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں‘ حکومت عوام کے بنیادی حقوق کا خیال اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ رحیم یار خان میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے غریب، نادار اور علاج معالجہ کی سکت نہ رکھنے والے افراد کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا، اس دوران عوام جو نعرے لگا رہے تھے وہ عمران خان کو ملک کی سب سے بڑی بیماری قرار دیتے ہوئے اس کے علاج کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے منع کرنے پر بھی پورا مجمع یہ صدائیں بلند کرتا رہا۔ کبھی عمران خان لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں اور غیر جمہوری اقدام کی دعوت دیتے ہیں اورکبھی اسلام آباد کو بند کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ ایک طرف عمران خان سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا خیرمقدم کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکاری ہیں۔ عمران خان اور انکے حواریوں سے کہتا ہوں کہ وہ تمیز کو ملحوظ خاطر رکھیں اور زبان کو لگام دیں ورنہ زبان ہم بھی رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...