اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نادرا دفتر کراچی میں خاتون صحافی سے بدسلوکی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے میڈیا نمائندگان سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی۔