پنجاب اسمبلی میں شور مچانا اور ماحول کو خراب کرنے کی اپوزیشن کی پالیسی کو نہیں چلنے دیں گے: رانا ارشد

Oct 22, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مشیر وزیراعلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن وکلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ مخالفین نے غیر سنجیدہ مظاہرہ کرنے کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ وہ اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی گفتگواور اس پر ہونے والے لائحہ عمل کو معمولی نوعیت کی اہمیت دے کر ہوا میں ٹال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاس میں 2 لوکل گورنمنٹ بل منظور ہوئے جس پر اپوزیشن نے کسی صورت حمایت نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ شور مچانا اور ماحول کو خراب کرنے کی اپوزیشن کی پالیسی کو کسی صورت چلنے نہیں دیا جائے گا۔

مزیدخبریں