”مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد“

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) یونین کونسل شاہ فیصل نمبر 77 سے مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لئے عالمگیر خان وائس چیئرمین مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے مبینہ طور پر اتحاد کر لیا ہے اور آزاد امیدوار کھڑے کر دیئے ہیں۔ یہ الزام محمد سرور مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے کسان سیٹ یونین کونسل شاہ فیصل نمبر 77 نے اپنے ایک بیان میںلگایاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کا امیدوار ہوں اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور چیئرمین یونین کونسل وقار ڈار کے ساتھ کھڑا ہوں ہم ان مفاد پرست لوگوں کو شکستدینگے۔ ہم نے مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین عالمگیر کے پی ٹی آئی سے اتحاد کے ثبوت اپنے قائد چودھری نثار علی خان کے آفس میں جمع کرا دیئے ہیں جس میں اپیل کی گئی ہے کہ وائس چیئرمین کے خلاف پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی پر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے تاکہ ایسے لوگ نااہل ہوں جو پارٹی کو دھوکا دے رہے ہیں اور عوامی رائے کا احترام نہیں رکھتے۔

ای پیپر دی نیشن