لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی میلاد کمیٹی دارالعلوم حزب الاحناف کے چیئرمین پیر سید مختار اشرف رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی محمد امین، سید ندیم اشرف، پروفیسر حسین اور دیگر نے میلاد کمیٹی کے دفتر میں ہونےوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 30 اکتوبر کو مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام شہید ناموس رسالت غازی علم الدین شہیدؒ کا 87ویں سالانہ عرس کو ملک بھر میں یوم عشق ِ رسول کے طورپر منایا جائےگا۔